لالہ موسیٰ ،پندرہ روزہ انسداد خسرہ مہم کا آغاز کر دیا گیا

پیر 15 اکتوبر 2018 23:30

لالہ موسیٰ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ضلع میں پندرہ روز انسداد خسرہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ، ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں قائم فکسڈ سنٹر میں بچوں کی انگلی پر انمٹ سیاہی کا نشان لگا کر مہم کا افتتاح کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر، ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر آئی ایم آر این سی ایچ ڈاکٹر اکرم، ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر یاسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد خسرہ مہم کا مقصد چھ ماہ سے 7سات سال تک عمر کے بچوں کو خسرہ سے محفوظ رکھنا ہے،والدین اس مہم کی کامیابی اور نئی نسل کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کا بھرپور ساتھ دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کے سوشل موبلائزرز اپنے علاقوں میں نہایت ذمہ داری سے فرائض سرانجام دیں، چھ ماہ سے ساتھ تک عمر کے ہر بچے کی رجسٹریشن یقینی بنائی جائے اور والدین کو کارڈز جاری کئے جائیں۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں