لالہ موسیٰ ،کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کیلئے 1لاکھ 29ہزار افراد نے رجسٹریشن کروالی

منگل 18 مئی 2021 22:45

لالہ موسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) ضلع میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کیلئے 1لاکھ 29ہزار افراد نے رجسٹریشن کروالی ہے، 12مراکز پر ابتک ہیلتھ ورکرز سمیت 66886افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی ہے، یہ تفصیلات چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر لطیف افضل نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر سپورٹس جمنزیم کے دورہ کے موقع پر بتائیں، ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود، فوکل پرسن/ڈی ایچ او ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ ڈاکٹر لطیف افضل نے بتایا کہ رجسٹریشن کرانیوالے شہریوں میں سے 60035کو پہلی جبکہ ان میں سے 14233کو دوسری بار ویکسین لگائی جاچکی ہے، رجسٹریشن کرانوالے 10344میں سے 6851ڈاکٹرز و طبی عملہ کو بھی ویکسین لگا دی گئی ہے ان میں سے 5134ڈاکٹرز و عملہ کو پہلی جبکہ ان میں سے 2871کو دوسری بار ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے سپورٹس جمنزیم ویکسی نیشن سنٹر میں 24گھنٹے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، پولیس لائنز اور پریس کلب میں قائم کاؤنٹرز پر پولیس افسران و ملازمین، میڈیا سے وابستہ افراد کو بھی ویکسین لگائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں