لالہ موسیٰ،مختلف واقعات میں دولڑکیوں کو اغواءکرلیا گیا

منگل 24 مئی 2022 00:04

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) مختلف واقعات میں دولڑکیوں کو اغواءکرلیا گیا۔ تھانہ بولانی کے علاقہ پیر خانہ سے 16 سالہ لڑکی مسمات مبین بی بی کو عرفان سکنہ مندیال وغیرہ نے اغواء کرلیا جبکہ تھانہ ڈنگہ کے علاقہ موضع اسماعیلیہ سے 14 سالہ لڑکی مسمات رانی بی بی کو علی حسن سکنہ کوٹ مومن وغیرہ نے اغواءکرلیا ہے اور نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں