ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی عیدالفطر انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی

اتوار 25 جون 2017 19:40

ْ لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں عید آج عیدالفطر انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی جبکہ لاڑکانہ شہر کے بھینس کالونی، نظر محلہ، جناح باغ، باقرانی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں عید کے پرنور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں عید کی نماز کے بعد ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عید کے روز سکیورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے بھاری تعداد میں پولیس اہلکاروں کو مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر تعینات کیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سی سی ٹی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جن کے ذریعے سکیورٹی انتطامات کی نگرانی کی جارہی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں