یوم یکجہتی کشمیر پر لاڑکانہ میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی ریلیاں

پیر فروری 23:22

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2018ء) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لاڑکانہ میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے کشمیری عوام کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔

(جاری ہے)

ریلیاں جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، پاکستان سنی تحریک، جماعت اہلسنت قاسمیہ سمیت دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے نکالی گئیں جس میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مقررین کا کہنا تھا کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی حمایت جاری رہے گی۔

لاڑکانہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments