محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات لاڑکانہ کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے بھمن فاریسٹ میں پودے لگادیئے

اتوار 18 اگست 2019 18:35

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات لاڑکانہ کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے بھمن فاریسٹ میں پودے لگائے گئے جبکہ باغ جناح میں اسٹال لگا کر شہریوں میں مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات لاڑکانہ ڈویڑن کی جانب سے وزیراعظم کے پروگرام ایک بشر دو شجر کے سلسلے میں بھمن فاریسٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے بھمن فاریسٹ میں پانچ ہزار پودے لگائے گئے جبکہ شہر کے جناح باغ چوک پر مفت پودے بھی شہریوں میں تقسیم کیے گئے، اس موقع پر ڈویڑنل فاریسٹ افسر ارشد حیدر کماریو کا کہنا تھا کہ شجر کاری گلوبل وارمنگ کو ختم کرنے اور موسمی تبدیلیوں میں توازن پیدا کرنے کا واحد حل ہے تمام لگائے گئے پودوں کی افزائیش اور نشو نما کا بھی مکمل خیال رکھا جائے گا اگر بروقت ماحولیاتی آلودگی کے خلاف اقدامات نہ اٹھائے گئے تو درجہ حرارت میں اضافہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں