لاڑکانہ، سندھ کے نامور شاعر سرمد چانڈیو کو دل کی بیماری کے باعث ہسپتال داخل

اتوار 31 مئی 2020 18:10

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) سندھ کے نامور شاعر اور ادیب سرمد چانڈیو کو دل کی بیماری کے باعث ورثاء نے لاڑکانہ میں قائم این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ اطلاع پر شاعروں، ادیبوں سمیت زندگی کے مختلف شعبات سے تعلق رکھنے والے افراد نے اسپتال پہنچ کر ان کی عیادت بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرمد چانڈیو کے بیٹے عزیز قاسمانی نے اپنے والد کی صحتیابی کے لیے دعا کی بھی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں