لاڑکانہ، زرعی پانی کی تقسیم کے تنازعہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے محنت کش جاںبحق

اتوار 26 جولائی 2020 19:35

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2020ء) گڑھی خیرو تحصیل کے گاؤں میران خان بلیدی میں زرعی پانی کی تقسیم کے تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محنت کش دریا خان بلیدی کو شدید زخمی کردیا جسے ورثاء نے تشویش ناک حالت میں لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑگیا۔

(جاری ہے)

ورثاء کے مطابق زرعی پانی کی تقسیم کے تنازعہ پر بااثر مسلح افراد نے فائرنگ کردی نتیجے میں دریا خان اسپتال میں دم توڑ گیا۔ دوسری جانب ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ تاہم واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہو سکا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آسکی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں