لاڑکانہ:مزدوروں کی اجرت مہنگائی کے تناسب سے مقررکی جائے ،محمدسلیم عطاری

بدھ 1 مئی 2024 18:08

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پرکارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ محنت کش معاشرے کی ترقی وخوشحالی کیلئے قیمتی سرمایہ ،ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن افسوس ہے ہمارے معاشرے میں مزدورطبقہ معاشی بدحالی کا شکارہے ،اس کی بہتری کیلئے صرف دعویٰ کئے جاتے ہیں لیکن عملی اقدامات نہیں کئے جاتے۔

(جاری ہے)

حقیقت تویہ ہے کہ محنت کش طبقہ سرمایہ داری نظام کے زیرتسلط پس رہاہے لیکن کوئی پوچھنے والانہیں،امیر امیر ترہورہاہے ،معاشی بحران کابوجھ غریب طبقہ برداشت کررہاہے۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ مزدوروں کے عالمی دن کے مناسبت سے تقریبات منعقد ہوتی ہےں، ان کے حقو ق کیلئے بڑی بڑی باتیں کی جاتی ہیں لیکن عملاًکچھ نہیں ہوتا،صرف مزدورں کاعالمی دن مناناکافی نہیں بلکہ تعلیم ،صحت ،رہائش جیسے بنیادی ضروریات کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں اوراجرت مہنگائی کے تناسب سے مقررکی جائے تاکہ وہ بھی بہترزندگی گزرسکیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں