چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں میڈیکل کی طالبہ نے خودکشی کر لی

چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی،لاش کا پوسٹ مارٹم کروا کر تحقیقات کی جائیں گی۔پولیس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 نومبر 2021 16:15

چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں میڈیکل کی طالبہ نے خودکشی کر لی
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2021ء) : چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کے گرلز ہاسٹل کے کمرہ نمبر چار سے میڈیکل طالبہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چانڈکا میڈیکل کالج کی ایک اور طالبہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چانڈکا میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل سے فورتھ ائیر کی طالبہ کی لاش برآمد ہوئی۔ انتظامیہ چانڈکا میڈیکل کالج کے مطابق طالبہ کا تعلق دادو سے ہے۔

کالج انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے ہاسٹل کو سیل کر دیا اور میڈیکل نمائندگان کو کوریج سے روک دیا۔اس حوالے پولیس کا کہنا ہے کہ چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی۔گرلز ہاسٹل کو سیل کر دیا گیا ہے۔لاش کا پوسٹ مارٹم کروا کر تحقیقات کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نمرتا کماری نے بھی خودکشی کر لی تھی۔

نمرتا کماری کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر سخت ردِ عمل دیکھنے میں آیا تھا۔موعی طور پر45افسران، ہاسٹل اہلکار، لیڈی ڈاکٹرز اور نمرتا کے کلاس وہاسٹل فیلوز کے بیانات ریکارڈ کئے گئے۔ نمرتا ہلاکت کیس کی عدالتی تحقیقات میں پولیس تفتیش کو بھی شامل کیا گیا تھا۔عدالتی تحقیقات کے دوران یونیورسٹی کی وائس چانسلر، کالج اور ہاسٹل اسٹاف اور نمرتا کے قریبی دوستوں کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے۔

نمرتا کے فون ، لیپ ٹاپ اور جسمانی اعضا کی فرانزک رپورٹس بھی تحقیقات میں شامل تھیں۔ جوڈیشل انکوائری نے نمرتا کماری کے واقعے کو خودکشی قرار دے کر رپورٹ سندھ حکومت کو جمع کروائی تھی۔ 16 ستمبر کو بی بی آصفہ ڈینٹل کالج فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا چندانی کی چانڈکا ہاسٹل میں مردہ پائے جانے کا کیس ہائی پروفائیل قرار دیا گیا جس کی مختلف زاویوں سے انتہائی باریک بینی سے نہ صرف تفتیش کی گئی بلکہ ایف آئی اے، پنجاب فارنزک ایجنسی، نادرا، لمس جامشورو، کیمیکل ایگزمن سمیت متعدد اداروں سے بھی مدد لی گئی تھی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں