لاڑکانہ میں آوارہ کتوں نے 21 افراد کو کاٹ لیا

زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال میں ویکسینیشن کے بعد گھر بھیج دیا گیا

ہفتہ 23 اپریل 2022 16:05

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2022ء)لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر میں آوارہ کتوں کے اضافے نے شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے اور مختلف علاقوں میں 21 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار بنے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو چانڈکا میڈیکل اسپتال میں ویکسینیشن کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں