ْسندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی کمی کے خلاف دھرنا دیا گیا

جمعہ 2 فروری 2018 17:45

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی کمی اور گھوسٹ ڈاکٹروں کے خلاف شہر کے جناح باغ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوکر رہ گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنماؤں ڈاڈو الہورایو عمرانی، تحصیل صدر کامریڈ طارق جتوئی اور دیگر کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات موجود نہیں جبکہ چانڈکا ہسپتال سے منسلک تمام شعبات کو نا تجربہ کار ڈاکٹروں اور عملے کے حوالے کرکے غریب مریضوں کو مزید مشکلات میں دھکیلا گیا ہے جس عمل کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی ختم کرکے گھوسٹ ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں