سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا جامعہ بے نظیر بھٹو اور بی بی آصفہ ڈینٹل کالج میں کینٹین کا معائنہ

منگل 15 جنوری 2019 23:50

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) سندھ فوڈ اتھارٹی کراچی کی ٹیم نے دوسرے روز ڈپٹی ڈائریکٹر علی گل سنجرانی کی سربراہی میں جامعہ بے نظیر بھٹو اور بی بی آصفہ ڈینٹل کالج میں کینٹین کا جائزہ لیا جہاں حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق انتظامات نہ ہونے پر انہوں نے کھانے پینے کی اشیائے سمیت گندگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افراد کو وارننگ جاری کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر علی گل سنجرانی کا کہنا تھا کہ کینٹین مالکان اور عملے کی جانب سے کھانے پینے کی اشیائے کو کھلی رکھتے ہوئے انہیں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ یونیورسٹی اور کالج کے قریب علاقوں میں سیوریج کا نظام تباہ ہونے کے ساتھ گندگی کے ڈھیر لگ گئے جسے جلد از جلد صاف کیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ کو بہتر ماحول مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں