لاڑکانہ شہر کے ولید محلہ میں کباڑی کی دکا ن میں آتشزدگی ،سامان جل کر خاکستر

پیر 18 فروری 2019 18:34

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) لاڑکانہ شہر کے ولید محلہ میں کباڑی علی نواز شیخ کی دکان کو بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث دکان کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے گیا جس کے نتیجے میں کئی سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ اطلاع پر فائر برگیڈ عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متاثرہ دوکاندار علی نواز شیخ نے بتایا کہ پیر کی شب دیر سے دوکان بند کرکے گھر کیا جس کے بعد اچانک بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ نے دکان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا اور نتیجے میں ہزاروں روپیوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ سے اپیل کی کہ ہونے والے نقصان کا ازالہ کرکے مالی مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں