عدالت نے منشیات مقدمے میں گرفتارملزم کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے

ہفتہ 23 فروری 2019 19:35

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) لاڑکانہ شہر کے تھانہ ولید کی پولیس نے منشیات مقدمے میں گرفتار میرانی محلہ کے رہائشی معذور شخص اشرف میربحر کو مقامی عدالت میں پیش جہاں عدالت نے انہیں جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اشرف میربحر پہلے چوری کرتا تھا جسے گرفتار کرکے چرس برآمد کرنے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے انہیں جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ دوسری جانب معذور شخص اشرف میربحر نے بتایا کہ میں دونوں ٹانگوں سے معذور ہوں، پولیس نے مجھ پر منشیات کا جھوٹہ مقدمہ درج کرکے ظلم کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں