لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،17ملزمان گرفتار ،اسلحہ ،منشیات اور موٹرسائیکل برآمد

پیر 18 مارچ 2019 17:36

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 جواریوں سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری و روپوش 17 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات، موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق باقرانی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم ولی محمد عرف مٹر ابڑو کو بندوق اور کارتوسوں سمیت، باقرانی پولیس نے سنگین نوعیت کے 5 سے زائد مقدمات میں اشتہاری ملزم عبداللہ عرف بیبو ابڑو کو، ڈوکری پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم علی ڈنو جونیجہ کو رپیٹر اور کارتوسوں سمیت، ڈوکری پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم میرل جونیجو کو، اللہ آباد پولیس نے دوران چیکنگ سنگین نوعیت کیدس سے زائد مقدمات میں تین اشتہاری ملزمان رزاق ابڑو، شعبان ابڑو اور منٹھار عرف ممتاز ابڑو کو، ولید پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم صدام گوپونگ کو، رشید وگن پولیس نے دوران چیکنگ اشتہاری ملزم ملوک کھکھرانی کو، ایئر پورٹ پولیس نے دوران چیکنگ اشتہاری ملزم لال بخش چانڈیو کو، دڑی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم عامر عرف وکی مغیری کو 10 بوتلیں شراب سمیت، تعلقہ پولیس نے جوا کے اڈے پر چھاپہ مارکر 6 جواریوں اصغر، محمد بخش، گدا حسین، سکندر، شرف الدین اور درمحمد کو نقدی سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈوکری پولیس نے موٹرسائیکل برآمد کرکے 550 کی کارروائی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں