لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 5ملزمان گرفتار

منگل 19 مارچ 2019 19:17

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول لائین پولیس نے دوران چیکنگ سنگین نوعیت کے مقدمے میں مطلوب ملزم غلام مصطفی عرف جگنو شیخ کو ریوالر اور گولیوں سمیت، گڑہی خدابخش بھٹو پولیس نے دوران چیکنگ ملزم عمران جتوئی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، دڑی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم جبار سومرو کو شراب سمیت، کنگا پولیس نے دوران چیکنگ دو روپوش ملزمان علی گوہر مغیری اور نظیر بروہی کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب مددگار بیس ٹو نے شہری عابد علی کی چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرواکر مالک کے حوالے کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں