لاڑکانہ : گاؤں سائیں داد چانڈیو کے نوجوان نے بھائی سے ناراض ہوکر زہریلی دوا پی لی ،اسپتال منتقل

ہفتہ 13 جولائی 2019 19:41

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2019ء) لاڑکانہ کے قریب گاؤں سائینداد چانڈیو میں نوجوان صدام چانڈیو نے اپنے بھائی مہتاب چانڈیو سے ناراض ہوکر گھر کے کمرے میں زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جسے ورثا نے بیہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں علاج فراہم کرکے ہوش میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

خودکشی کرنے والے نوجوان کے ورثا نے بتایا کہ صدام چانڈیو اپنے بھائی مہتاب چانڈیو سے معمولی بات ناراض تھے جس وجہ سے انہوں نے گھر کے کمرے میں زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جسے بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں