لاڑکانہ، نوڈیرو چوک پر طالب علم کو بدمست ڈرائیور نے کچل کر ہلاک کردیا

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:54

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) لاڑکانہ شہر کے نوڈیرو چوک پر 8 سالا تیسری جماعت کے طالب علم شہباز احمد ولد قمرالدین بھٹو کو ایک بدمست بس ڈرائیور نے اپنی غفلت کے سبب بچے کی جان لے ڈالی، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے نوڈیرو چوک پر واقع ایک بدمست بس ڈرائیور نے تیز رفتار بس چلاتے ہوئے ایک تیسری جماعت کے 8 سالا طالب علم شہباز احمد ولد قمرالدین بھٹو کو گھسیٹتے ہوئے بس کے شدید زخموں نے بچے کو موت کے منہ میں ڈال دیاجس کے بعد بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ بس علاقے کے حیدری تھانے نے تحویل میں لے رکھی ہے، علاوہ ازیں بچے کی ہلاکت پر اسکول کے ہیڈماسٹر افتخار علی سانڈاہنو، اساتذہ اور سینکڑوں طلبہ و طالبات نے بچے کی بس ڈرائیور کی کھلی لاپرواہی اور غفلت کے خلاف احتجاج کیا اور معصوم بچے کے قاتل بس ڈرائیور کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں