پانچ کروڑ مالیت کے مسئلے پر شہری کی جانب سے دی گئی درخواست پر ایس ایچ او ولید سب انسپیکٹر عبدالوہاب مسن نے تمام فریقین کو طلب کرلیا

پیر 24 فروری 2020 23:36

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی جانب سے پانچ کروڑ مالیت کے مسئلے پر شہری کی جانب سے دی گئی درخواست پر ایس ایچ او ولید سب انسپیکٹر عبدالوہاب مسن نے تمام فریقین درخواست گذار محمود بھٹی اور عمران علی شیخ سمیت غلام حسین چانڈیو کو تھانے پر طلب کرکے پانچ کروڑ مالیت کے شاپنگ سینٹر کا مسئلہ حل کردیا، اس موقع پر یانے میں موجود دونوں فریقین میں صلح کرواتے ہوئے دعا خیر بھی مانگی گئی، یاد رہے کہ کافی عرصے سے یار محمد کالونی میں کافی دنوں پر دونوں فریقین کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں