لاڑکانہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ،تین ملزمان گرفتار،منشیات اور مسروقہ مال برآمد

پیر 11 اکتوبر 2021 17:50

لاڑکانہ ۔11اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2021ء) :لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری  ہیں،اس ضمن میں تین ملزمان  کو گرفتار جبکہ منشیات اور چوری شدہ چنگچی برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان قتل اور منشیات جیسے سنگین مقدمات میں اشتہاری و مطلوب ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرکے مسعود جت مرڈر کیس کے مرکزی ملزم ریاض سیانچ کو گرفتار کرلیا ہے۔

باڈہ پولیس نے جونیجہ محلہ سے ملزم اختیار عرف اخو جونیجو کو مضر صحت گٹکوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ مارکیٹ پولیس نے دوران گشت علی پارک سے ملزم اقرار کو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ولید پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ چنگچی رکشہ برآمد کرلیا ہے،برآمد شدہ چنگچی رکشہ اصل اونر نعیم بوزدار کے حوالے کر دی گئی  ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں