لاڑکانہ شہر و ضلع سے پیپلزپارٹی کے دو چیئرمین ،ایک وائس چیئرمین تین ممبر ضلعی کونسل ، دس جنرل کونسلر بلامقابلہ کامیاب

اتوار 26 جون 2022 14:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2022ء) لاڑکانہ شہر اور ضلع سے پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے دو چیئرمین اورایک وائس چیئرمین تین ممبر ضلعی کونسل اور دس جنرل کونسلر کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں لاڑکانہ میونسپل ٹا و ن کمیٹی دڑی یونین کمیٹی سے دو چیئرمین اور ایک وائس چیئرمین جن میں نعیم علی تنیو اور محمد علی عرف اسد کھرل یونین کونسل 3 طیب سے چیئرمین عبدالصمد اور وائس چیئرمین توقیر منصور ڈسٹرکٹ کونسل کے امیدوار منصوراحمد اور جنرل کونسلر کے امیدوار وقار علی ،غلام علی لاڑک، یونین کونسل 5گڑھی خدا بخش بھٹو سے ممبر ضلعی کونسل کے امیدواراعجاز احمد لغاری یونین کونسل 29گڈسے ممبر ضلعی کونسل کا امیدوار طاہر علی یونین کونسل16عاقل کے وارڈ نمبر 4سے خلیل احمد یونین کونسل 26مہر وڈھا ایٹ ڈنڈانوکے وارڈ نمبر 1 سے غلام نبی یونین کونسل 28 انور احمد کے وارڈ نمبر 1سے محمد پریل اور میونسپل ٹا و ن کمیٹی دڑی کی یونین کمیٹی 5کے وارڈ نمبر 1سے جنرل کونسلر کے امیدوار حبیب الرحمن بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف لاڑکانہ ضلع سے مجموعی طور پر 55 سے زیادہ امیدوار ریٹائرڈ ہو چکے ہیں،جن میں چیئرمین ،وائس چیئرمین ممبر ضلع کونسل اور جنرل کونسلر شامل ہیں۔mka\378

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں