مختلف تنظیموں کے کارکن قوم پرست جماعتوں کو الوداع کرکے قومی دھارے میں شامل ہو گئے

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:06

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) یوم پاکستان کے دن قوم پرست کارکنان کا عزم قوم پرست جماعتوں کو الوداع کرکے قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔ایک سو بیس جسقم، جساف، جسمم سمیت دیگر تنظیموں کے رہنما اور کارکنان نے قوم پرست جماعتوں کو الوداع کردیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پریس کلب لاڑکانہ میں قوم پرست تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران جسمم کے سانول انڑ، صدام انڑ، گلاب بھٹو اور ایس آر اے عامر کھاوڑ، نظام الدین نندوانی جسقم کے شیراز سدوزئی ، معصوم شاہ سمیت دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسقم، جسمم جساف جیسی تنظیمیں ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں اور سندھ کے امن پسند نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے،قوم پرست جماعتوں کے لیڈر ملک دشمن ایجنسیوں سے پیسے لے کر بیرون ملک آسائشوں میں گم ہیں، آج سے ہمارا جینا مرنا اپنے پیارے وطن پاکستان کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کارکنان جسقم، جساف، جسمم جیسی تنظیموں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، قومی کارکنان نے مزید کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے لئے ہے،ہم سرحدوں کی پاسبان افواج پاک کے ساتھ کھڑے ہیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں