دنیا بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی ہولی (رنگولی) کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

پیر 25 مارچ 2024 17:15

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) دنیا بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی ہولی (رنگولی) کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، شہر کے اکثر و بیشتر علاقے رنگوں سے سج گئے ہیں،ہندو کمیونٹی کی جانب سے بچوں سمیت رنگوں سے کھیلتے ہوٸے قومی سلامتی اداروں کو سلامی پیش کی گئی۔ ہندو کمیونٹی نے کہا ہولی رنگوں کی برسات ہمارے لٸے عید کا درجہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ہندو کمیونٹی نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آ رہی ہیں۔پاکستان میں ہمیں کبھی بھی اپنا تہوار منانے میں کوئی مشکلات پیش نہیں آئیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہاں مکمل مذہبی آزادی ہے، جس پر پاکستانی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ہندو کمیونٹی نے افواجِ پاک سمیت دیگر اداروں میں بھی ہمیں اپنا پن نظر آتا ہے یہ ملک ہمارا اور اس ملک کے باشندے ہیں۔ پاکستان زندہ آباد اور قومی سلامتی ادارے ہمیشہ پائندہ آباد رہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں