لاڑکانہ میں ارتھ ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

پیر 22 اپریل 2024 23:03

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) لاڑکانہ پبلک ہیلتھ سکول میں ارتھ ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کی پرنسپل ڈاکٹر پرہہ سکینہ گاد، ڈاکٹر شازیہ بھٹو، ڈاکٹر فریدہ شیخ، ڈاکٹر شازیہ سوڈھر، ڈاکٹر سائرہ کورائی، ڈاکٹر مریم، ڈاکٹر فرزانہ اور زیر تربیت طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے سکول کے احاطے میں پودے اور پھول لگائے اور دعا کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر پرہہ سکینہ گاد اور دیگر نے کہا کہ درجہ حرارت اور ماحولیاتی آلودگی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اس کے لیے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل پلاسٹک کی بوتلوں کا بہت زیادہ استعمال ہو رہا ہے، پبلک ہیلتھ سکول میں پلاسٹک کی بوتلوں میں پودے اور پھول رکھ کر سکول کے ماحول کو خوشگوار بنا جارہا ہے ، اس کے لیے شہریوں کو بھی چاہیے کہ پلاسٹک کی بوتلوں کو زیر استعمال بناکر ان میں پودے اور پھول لگاکر شجرکاری کریں جس سے کافی حد تک زمین کو گندگی سے بچاکر آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں