پولیو کے خلاف جاری مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ

منگل 30 اپریل 2024 22:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے ،ضلع کے 5 سال تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پولیو مہم کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام نے ڈی سی لاڑکانہ کو پولیو مہم کے بارے میں بریفنگ دی۔

مہم کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے عملداروں کو ہدایت دی کہ وہ پسماندہ علاقوں میں خصوصی ٹیمیں بھیج کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں، مہم کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو سے بچائو کی ویکسین پینے سے رہ نہ جائے۔اجلاس میں ڈی ایچ او لاڑکانہ، اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ، پی پی ایچ آئی کے افسران، ضلعی پولیو افسران، ای پی آئی کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں