کنراج میں زیتون کا بڑا فارم بنایا جارہاہے جہاں دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیعی )

جمعہ 28 فروری 2020 19:31

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیعی )تنویر احمد چنہ نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان زراعت کو جدید طریقوں سے ہم آہنگ کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ان کا وژن جدید طریقہ زراعت کی ترویج ہے ،کنراج میں زیتون کا بڑا فارم بنایا جارہاہے جہاں دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی جہاں پر روزگار کے مواقع فراہم ہونگے ،ٹڈی دل پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن خوش قسمتی سے لسبیلہ میں ابھی تک ٹڈی دل کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہماری ٹیم لسبیلہ میں ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے ہمہ وقت تیارہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے چارج سنبھالنے کے بعد اوتھل پریس کلب کے وفد سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ لسبیلہ اور بارکھان زیتوں کی کاشت کیلئے عالمی معیار کے مطابق موزوںعلاقے ہیں کنراج میں بڑ ے پیمانے پر زیتون کے درخت لگائے جائے رہے ہیں جنکا معیار یورپین زیتون کے برابرہے اور بلوچستان کے زیتون آئل کاشمار دنیا کے بہترین زیتون آئل میں ہوتاہے تنویرچنہ نے کہاکہ لسبیلہ میں جینگ کاٹن کی پیدوار کیلئے WWFکے ساتھ ملکر کام کریں گے اور زمینداروں کی فصلوں کی انشورنس بھی کرانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اسکے علاوہ زمینداروں کی فصلوں کی مارکیٹنگ کیلئے بھی کام کررہے ہیں پاکستان کے بڑے بڑے صنعت کار ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں CABIانٹرنیشنل کے ساتھ اگلے ماہ مارچ میں پلانٹ ہیلتھ کلینگ پر کام شروع کریں گے اور FAOکے ساتھ ملکر ٹنل ویجیٹیبل اور ٹنل فارمنگ پر کام کریں گیا انہوںنے کہاکہ لسبیلہ کے زمینداروں کے ساتھ ملکر250 ایکڑاورنامیاتی کپاس کا بیج ہم تیارکریں گے اور زمینداروں کوہم باقاعدہ پاکستان سیڈکونسل سرٹیفکیشن کے ساتھ رجسٹریشن کروائیں گے وہ اپنابیج تیارکریں گے تاکہ زمیندار اس حوالے سے آگاہ ہوں کہ کاٹن کا سیڈ سیڈفراہم کی جائیگی اور اسی فصل سے آرگننگ سیڈ بھی تیار کی جائے گی کس طرح تیارکیاجاتاہے ہماری کوشش ہے کہ لسبیلہ کے زمینداروں کے پاس اپنا بیج اور کھا د ہو تاکہ لسبیلہ کی زراعت ترقی کرے اور ملکی ترقی میں اہم کردار اداکرسکے لسبیلہ کے زمینداروں کو قرضہ بھی فراہم کیاجائیگا اور فصلوں کی انشورنس کریں گے اور کسی بھی ناگہا نی صورتحال میں زمینداروں کو ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے قرضہ فراہم کرنے والی بینک ریلیف دے گی انشاء اللہ لسبیلہ کی زراعت میں جلد بہتری آئے گی ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں