پاکستان میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا گنارتھنا مہیپالا نیبلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ ضلع لسبیلہ کا دورہ

منگل 30 اگست 2022 23:17

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2022ء) پاکستان میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کی نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا گنارتھنا مہیپالا نیبلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ ضلع لسبیلہ کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم پاکستان کی حالیہ دنوں ڈونر کانفرنس کے بعد ڈبلیو ایچ او بین الاقوامی ادارے کے پاکستان میں تعینات پہلے نمائندے ہیں جنہوں نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ ضلع لسبیلہ کے علاقوں کا دورہ کررہے ہیں، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے سیلاب کی تباہ کاریوں کی صورتحال اور بنیادی مراکز صحت کی دوبارہ تعمیر نو کیضروریات سے آگاہ کیا گیا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سیلاب متاثرہ علاقوں میں بنیادی صحت کے سہولیات اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو میں ہرممکن تعاون کریگی ڈاکٹر پالیتھا گنارتھنا مہیپالا سیلاب کے بعد پیداشدہ وبائی امراض کی روک تھام ہیلتھ پلان کے تحت محکمہ صحت کے تعاون سے ایمرجنسی بنیادوں پر میڈیکل کیمپس کا انعقاد کررہی ہے۔

(جاری ہے)

مہیپالا نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پندرہ ای پی آئی مراکز قا ئم کرنے، ویکسینیٹر کی تعیناتی، موٹرسائکلیں فراہم کرنے، پانچ بیسک ہیلتھ یونٹ، چھ سول ڈسپنسری کی تعمیرنو کی یقین دہانی کرائی۔

ڈبلیو ایچ او کی نمائندے نے گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال کی سولرائزیشن ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل میں فرنیچر اور بنیادی سہولیات فراہمی کے اعلانات کئے۔ڈبلیو ایچ او نمائندے نے قدرتی آفت کے موقع پر محکمہ صحت بلوچستان کے طبی عملے کے جذبے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ہیلتھ پلان کے تحت ایمرجنسی بنیادوں پر کئے گئے اقدامات کوقابل تحسین قرار دیا ڈاکٹر مہیپالا نے سیلاب متاثرہ علاقوں اوبہ نمبر دو، الیاس گوٹھ اور تحصیل لاکھڑا کی یوسی سکن بیسک ہیلتھ یونٹ میں متاثرین کیلئے میڈیکل کیمپوں کا افتتاح کیاڈبلیو ایچ او کے صوبائی ٹیم کے لیڈر ڈاکٹر اسفند شیرانی پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر تنویر آفتاب، ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر قمر الحق رونجھو، ای پی آئی کی ڈسٹر کٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عارفہ جعفر اور محکمہ صحت بلوچستان کے فوکل پرسن ڈاکٹر آصف شاہوانی بھی دورے کے موقع پر انکے ہمراہ تھے وزیر اعظم پاکستان کی حالیہ دنوں ڈونر کانفرنس کے بعد وہ بین الاقوامی ادارے کے پاکستان میں تعینات پہلے نمائندے ہیں جوبلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔

دورے کے موقع پر علاقائی روایات کے مطابق محکمہ صحت کے افسران نے ڈبلیو ایچ او کینمائندے کو روایتی اجرک بھی پہنائی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں