پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ،1936 کلوگرام اعلیٰ کو الٹی کی چرس برآمد

ہفتہ 13 مئی 2023 19:17

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2023ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کر تے ہوئے 1936 کلوگرام اعلی کو الٹی کی چرس برآمد کرلی ۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ادراے سے اطلاع ملی کہ گوادر سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے ایک تفصیلی منصوبہ بنایا اور 02 آفیسرز سمیت17 جوانوں پر مشتمل موبائل گشت پارٹیاں تشکیل دیں۔ دوران سرچ گوادرکے جنرل ایریا کلڈان جھل کے مقام پر جھاڑیوں چھپائی گئی 1936 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی جو کہ بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 32.3 ملین ڈالر ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی سراہا۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اسمگلنگ کے خاتمے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر تی رہے گی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں