غیرملکی سگریٹ سمیت دیگر غیرقانونی اشیاء سے لوڈ مسافر اور ٹرک میں تصادم ،دو افراد جاں بحق ،تین زخمی

بدھ 31 مئی 2023 23:25

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2023ء) غیرملکی سگریٹ سمیت دیگر غیرقانونی اشیاء سے لوڈ مسافر اور ٹرک میں تصادم ،دو افراد جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے، مسافر کوچ کوئٹہ سے غیرملکی اشیاء سے لوڈ وفاقی اداروں کی درجنوں چیک پوسٹوں سے گزر کے کیسے پہنچی ،عوامی حلقوں نے سوال اٹھادیئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ریسکیو زرائع کے مطابق منگل کے روز حب اور وندر کے درمیان قومی شاہراہ لک بدوک کے قریب کوئٹہ سے آنے والی مسافر کوچ جو غیر ملکی اشیاء سے لوڈ درجنوں وفاقی اداروں کی چیک پوسٹوں سے بآسانی گزر کر لک بدوک تک پہنچنے کے بعد مخالف سمیت سے آنے والے ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں کوچ میں سوار دو افراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔

عوامی حلقوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ غیرملکی اشیاء جو نان کسٹم پیڈ ہوتے ہیں کیسے درجنوں وفاقی اداروں کی چیک پوسٹوں سے گزر کر یہاں تک پہنچا جو کہ سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں