حب میں پیپلزپارٹی کے عید ملن پارٹی میں جیالے معصوم بچوں کے ساتھ بھوکے پیاسے رہے

ہفتہ 8 جولائی 2023 21:40

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2023ء) حب میں پیپلزپارٹی کے عید ملن پارٹی میں جیالے معصوم بچوں کے ساتھ بھوکے پیاسے رہے پچھلے تین چار گھنٹوں سے انتظار کررہے ہیں سوکھی روٹی سامنے رکھی ہے اور کچھ نہیں پینے کے لئے پانی تک نہیں جیالے میڈیا نمائندگان کے سامنے پھٹ پڑے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ہفتے کے روز پاکستان پیپلزپارٹی حب کے صدر علی حسن زہری کی جانب سے عید ملن پارٹی رکھی گئی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی ضلع حب اور ضلع لسبیلہ سمیت نیشنل پارٹی اور جام گروپ کے رہنماؤں نے شرکت کی عید ملن پارٹی میں کھانے پینے کا انتظام اس قدر ناقص تھا کہ جیالے جو دور دراز علاقوں سے آئے تھے روٹی کے نوالے اور پانی کی بوتل کے لئے کئی کئی گھنٹے انتظار کرتے رہے اس دوران جیالوں نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ ہم پچھلے تین چار گھنٹوں سے انتظار کررہے ہیں ہمیں صرف سوکھی روٹی سامنے رکھ دی گئی ہے اس کے علاوہ سالن وغیرہ کچھ نہیں مل رہا انتظامیہ صرف بڑے بڑے لوگوں کو کھانا کھلانے میں مصروف ہے ہم چھوٹے بچوں کے ساتھ یہاں بھوکے بیٹھے ہیں کوئی کچھ نہیں دے رہا جبکہ عید ملن پارٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے لوگ سوکھی روٹی کھاتے رہے اور پانی کے لیے ایک دوسرے پر چپٹتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں