مخالفین کی غلیظ ،گند ی زبان کا جوا ب 8فروری کو ووٹ کی طاقت سے دیں گے، سردارزادہ شہزاد صالح بھو تانی

بدھ 31 جنوری 2024 22:10

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2024ء) لسبیلہ عوامی اتحاد کے سربر اہ سردارزادہ شہزاد صالح بھو تانی نے کہا ہے کہ مخالفین کی غلیظ اور گند ی زبان کا جوا ب 8فروری کو اپنے ووٹ کی طاقت سے دیں گے، لسبیلہ اور حب پر امن علا قے ہیں اس کے امن کو خراب کرنے کی ہر گز اجا زت نہیں دیں گے ، بیلہ جیسے چھو ٹے علا قے کو نہیں بنا سکے وہ حب جیسے بڑے شہر کو کیا بنا ئیں گے،ہما را عوام کے ساتھ چار ڈمپر ، پیسوں ، پا ئپ کا تعلق نہیں ہے بلکہ برادرانہ ، بھا ئی چار گی ، محبت اور امن کا تعلق ہے۔

ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے بد ھ کے روز رئیس پر یا گو ٹھ میں رئیس شیر علی کی جانب سے دی گئی ٹی پارٹی پروگرام،جام کالو نی میں عوامی اجتماع ، مو لوی محمد موسی منگیا نی کی جانب سے دی گئی ٹی پارٹی پر وگرم ، منگریہ بر ادری گجر گو ٹھ میں ٹی پارٹی ، سائیں عبد الرحمن لانگو گجر گو ٹھ ٹی پارٹی ، شوکت گجر کی جانب سے ٹی پارٹی،شریف بگٹی کی جانب سے ٹی پارٹی پروگرام ، علی اکبر خاصخیلی ، شید ی خان رونجھوکی جانب سے چیزل ا?باد ٹی پارٹی پروگرام ، چانڈیہ بر ادری عبا س چانڈیہ کی جانب سے ٹی پارٹی پروگرام سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، شہزاد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ جام کالونی میں اب جام نام رہے گا ہے جبکہ اب یہ کالونی بھو تانی عوامی کا رواں کا لونی بن گئی ہے ، ہمیں اپنی عوام پر فخر ہے کہ وہ ہم پر اعتماد کر تے ہیں ، ہم بلو چ معاشرے سے تعلق ہے ہم بکنے اور جھکنے والے لوگوں میں سے نہیں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پیسے لیکر گھومنے والو ں کو عوام نے ان کے پیسے منہ ما رناشر وع کردیئے ہیں ، ان کی اتنی اوقات نہیں کہ وہ یہاں کے غیرت مند لو گوں کو خرید سکیں جو لو گ ان سے ملنے جا تے ہیں ان پر بھی پیسہ لنے کا ڈبہ لگ جا تا ہے اور کہتے ہیں کہ اس نے کتنے پیسے لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہاکہ 50سالوں سے حب ، لسبیلہ کے عوام نے ہمیں محبت دی ہے ہم نے بھی عوام کے ساتھ محبت اور عزت کا رشتہ رکھا ہے حب کے کونے کونے سے لو گ ہم پر پھو ل نچھاور کرتے ہیں یہ 8تاریخ کا رزلٹ نہیں تو اور کیا ہے ، ہما رے مخالفین بیلہ جیسے چھو ٹے علا قے کو نہیں بناسکے وہ حب جیسے بڑے شہر کو کیا بنا ئیں ، مخالفین کی صرف با تیں خوبصور ت ہیں مگر ان پر عمل ہو تے نہیں دیکھا ، ہم نے اپنے عوام سے جو وعدہ کیا ہے اسے ہر ممکن وفا کیا ہو گا ،اگر کو ئی وعدہ وفا نہیں ہو سکا ہو گا تو اسے بھی انشاء اللہ پور اکر یں گے جام کالو نی میں مڈل اسکو ل تھا جسے ہم نے ہا ئی کا درجہ دلا یا ، سیوریج لا ئن ہم نے بچھا ئی ، ابھی بھی جام کا لو نی کے عوام کے لیئے بہت کچھ کرنا ہے انہو ں نے کہا کہ عوام نے پہلے بھی ہم پر اعتماد کیا تھا انشاء اللہ اس با ر بھی اعتماد کر یں گے ،ہما رے نمائندوں کو کا میاب کرکے ہما رے ہا تھ مضبو ط کر یں۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں