سرٹیفائیڈ کلاؤڈ اپلائیڈ جنریٹیو اے آئی اقدام تیس ہزار طلباء کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کر رہا ہے، سردارمسعود خان
جمعہ 24 مئی 2024 15:24
(جاری ہے)
وفد میں حرا خان، عادل خان اور ندیم شیخ شامل تھے۔وفد نے سفیر پاکستان کو بتایا کہ سرٹیفائیڈ کلاؤڈ اپلائیڈ جنریٹیو اے آئی اقدام گورنر سندھ کے ساتھ مل کر شروع کیا گیا ہے۔ وفد نے کہا کہ اس سے قبل وہ مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ کے اقدام کے تحت آرٹیفیشل انٹیلی جنس، بلاک چین، انٹرنیٹ آف تھنگز اور کلاؤڈ نیٹیو کمپیوٹنگ میں تعلیم، تحقیق اور کاروباری مواقع کو فروغ دینے کے لیے بلامعاوضہ خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔
حرا خان نے بتایا کہ انہوں نے اب تک دس لاکھ سے زائد افراد کو تربیت دی ہے جن میں مختلف عمروں اور پس منظر کے لوگ شامل ہیں۔وفد نے کراچی اور پاکستان کے دیگر حصوں میں ٹیک نیشنل انکیوبیشن سینٹر قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ وہ امریکہ کو برآمد کرنے کے لیے پاکستان میں کم قیمت سافٹ ویئر انجینئرنگ مصنوعات تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے وکیل، جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے سربراہ اور ممبر پاکستان کونسل آن فارن ریلیشنز ندیم شیخ نے سفیر پاکستان کو جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل اور پاکستان کونسل آن فارن ریلیشنز کے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل قانونی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مستحق پاکستانیوں کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مدد کر رہی ہے۔ ندیم شیخ نے کہا کہ تنظیم نے کئی بے سہارا پاکستانیوں کی وطن واپسی میں مدد کی ہے جو غیر ملکی جیلوں میں قید تھے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کرغزستان میں بھی پاکستانی طلباء کی مدد کر رہی ہے۔ ندیم شیخ نے کہا کہ جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل امریکہ میں زندگی کے مختلف شعبوں میں سرفہرست 10 پاکستانی نژاد امریکیوں کو ’’نشانِ انصاف‘‘کے عنوان سے ایوارڈز دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔آئی ٹی انٹرپرینیورز کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کے ٹیک سیکٹر خاص طور پر فنٹیک، ہیلتھ ٹیک، اور ٹرانسپورٹیشن اور رئیل اسٹیٹ سمیت دیگر ٹیکنالوجی سے منسلک شعبوں میں متاثر کن ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس امر کو اجاگر کیا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4 ارب ڈالر تک بڑھ گئی ہیں۔ پاک-امریکہ آئی ٹی اور ٹیک سیکٹر تعاون پر بات کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ موجودہ شراکت داری میں اضافے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستانی آئی ٹی مصنوعات کی بڑی منزل ہے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ مالی سال 2022-23 میں امریکہ کے لئے پاکستان کی آئی ٹی اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات 1.4 بلین ڈالر تھیں۔ایچ پی، ڈیل، آئی بی ایم، انٹیل اور مائیکروسوفٹ جیسی کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن، ای کامرس اور بہتر سپلائی چین پاکستان میں تبدیلی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیک سٹارٹ اپ خاص طور پر فن ٹیک، ریٹیل، فارمیسی، تشخیص، ٹیلی میڈیسن، تعلیم، گروسری اور ٹرانسپورٹیشن میں قابل قدر ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور دیگر نئی ٹیکنالوجیز - بلاک چین، روبوٹکس، تھری ڈی پرنٹنگ اور مصنوعی حیاتیات ٹیکنالوجی کی اگلی لہر ہیں۔سفیر پاکستان نے کم قیمت سافٹ ویئر پروڈکٹس تیار کرنے کے ارادے کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان کو نہ صرف امریکہ بلکہ وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے بھی پیداواری مرکز کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے وفد پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں اور اس ضمن میں واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے سفارت خا نے اور امریکہ میں پاکستان کے تمام قونصل خانوں کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سی پیک پر سیاسی جماعتوں کے پاک چین مشترکہ مشاورتی میکنزم کا تیسرا اجلاس
ورکرز ویلفیئر فنڈکے اسسٹنٹ ڈائریکٹرباسط کلیم پراچہ انتقال کرگئے
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع کرم میں آئی ای ڈی دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار ..
بینک ڈپازٹس کی نئی بلند ترین سطح قائم ہو گئی،ایک سال میں 21 فیصد کا بڑا اضافہ
-سی پیک کے تحت تمام سیاسی جما عتیں ملک کی خوشحالی کے لئے ایک پیج پر ہیں،اسحاق ڈار
وفاقی وزیر سینٹر اعظم نذیر تارڑ سے خیبر پختونخوا بار کونسل کے وفد کی ملاقات
عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے جامع قانون سازی ہونی چاہیے ، ارکان قومی اسمبلی کا وفاقی بجٹ پر بحث کے دوران ..
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب کی ملاقات
حکومت نے پشاور ہائی کورٹ میں ججوں کی پانچ مزید آسامیوں کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، وزیر قانون
جنرل (ر) باجوہ اورنوازشریف کی 2017 کے بعد سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، عرفان صدیقی
حکومت کا ساتویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں توسیع کا فیصلہ
بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا، فیصل واوڈا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب میں 18، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے
-
بینک ڈپازٹس کی نئی بلند ترین سطح قائم ہو گئی،ایک سال میں 21 فیصد کا بڑا اضافہ
-
محکمہ موسمیات کی لاہور میں وقفہ وقفہ سے بارش کی پیشگوئی
-
پنجاب بھر میں خسرہ کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری
-
بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا، فیصل واوڈا
-
مذاکرات پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ حکومت نے کرنے ہیں
-
وفاقی وزیرمحسن نقوی سے کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
بابراعظم کا ٹی وی اینکرکے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائرکرنے کا فیصلہ
-
دنیا بھر کے پاس ورڈ کے محفوظ ہونے کے حوالے سے ہوش رہا رپورٹ جاری کردی گئی
-
میرے پیچھے ہٹنے سے اگر ملک کا فائدہ ہوتا ہے تو مجھے مطمئن کریں، پیچھے ہٹ جاﺅں گا. عمران خان
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور بات کرنے کو تیار نہیں‘ سیاسی جماعتیں اپنی انا کے لیے پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہیں. بلاول بھٹو
-
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان طویل اجلاس بے نتیجہ ختم