ایکسائز اینٹی نارکوٹیکس فورس لسبیلہ کی کارروائی، کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،دو سمگلرزگرفتار

منگل 14 دسمبر 2021 17:33

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2021ء) ایکسائز اینٹی نارکوٹیکس فورس لسبیلہ کی آر سی ڈی شاہراہ لک بدوک کے مقام کاروائی کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد دو اسمگرز گرفتار۔

(جاری ہے)

ایکسائز زرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینٹی نارکوٹیکس فورس بلوچستان محمد زمان خان کی ہدایت پر ای ٹی او لسبیلہ سہیل خان و انچارج اینٹی نارکوٹیکس فورس لسبیلہ فیصل اقبال کھوسہ کی نگرانی میں اینٹی نارکوٹیکس فورس لسبیلہ نے خفیہ اطلاع پر گڈانی کے قریب لک بدوک کے مقام پرکوئٹہ سے کراچی آنے والی انڈس کرولا کار نمبر (BBA115) سے 44 کلو اعلی کوالٹی چرس برآمد کرکے دو اسمگلرز سبحان ولد شوکت علی سکنہ کچلاک اور عظمت اللہ ولد عزیزاللہ سکنہ قلعہ عبداللہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر کے مذید تفتیش شروع کردی، عالمی منڈی میں منشیات کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے منشیات کوہٹہ سے کراچی اسمگل کیا جانا تھا جسے ایکسائز اینٹی نارکوٹیکس فورس لسبیلہ نے ناکام بنادیا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں