حب ،گڈانی سٹاپ پل کے نیچے سے خاتون کی لاش برآمد

منگل 22 مارچ 2022 16:20

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2022ء) لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں گڈانی اسٹاپ پل کے نیچے سے ایک خاتون کی لاش برآمدہو ئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب چوکی میں گڈانی بس اسٹاپ سے متصل پل کے نیچے سے ایک عورت کی لاش برآمد ہوئی جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام میر غلام قادر ہسپتال منتقل کیا گیا،خاتون کی شناخت لال بی بی زوجہ محمد عمر 50 سال کے نام سے ہوئی جبکہ موت وجہ معلوم نہ ہوسکی، حب پولیس تفتیش کررہی ہے بعد ازاں نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں