نیشنل پارٹی نظریے اور شعور کے ہتھیار سے لیس جمہوری پارٹی ہے ، رجب علی رند

نظریہ اور شعور سے نہتے لوگ فرسودہ نظام کو خطرے میں دیکھ کر نظریاتی سیاسی کارکنوں سے خوف زدہ ہیں،نیشنل پارٹی

ہفتہ 30 مئی 2020 17:29

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رجب علی رند نے کہا کہ نیشنل پارٹی نظریے اور شعور کے ہتھیار سے لیس جمہوری پارٹی ہے نظریہ اور شعور سے نہتے لوگ فرسودہ نظام کو خطرے میں دیکھ کر نظریاتی سیاسی کارکنوں سے خوف زدہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوتھل میں لاکھا گوٹھ اور دیگر علاقوں سے پارٹی میں شمولیٹ اختیار کرنے والوں اور وندر ،اوتھل کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رجب علی رند نے کہا کہ اگر عام لوگ اپنے قومی سیاسی وسماجی حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں تو فرسودہ نظام کے ذریعے حکمرانی کرنے والے ریت کی دیوار ثابت ہونگے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے نچلے اور پسے ہوئے طبقے کے عوام مزدور، ماہی گیر، کسان اور غریب پڑھے لکھے لوگ متحد ہوکر اپنے درمیان میں سے سیاسی قیادت پیدا کریں تو ہی سماجی تبدیلی لاسکتے ہیں سماج کو بدلنے کے لئے اور ترقی کی راہ کا تعین کرنے کے لیے لسبیلہ کے عوام جماعتی سیاست کے ذریعے اپنی قیادت خود پیدا کرنے کے لیے کمر بستہ ہوں۔

(جاری ہے)

مصنوعی سیاسی پارٹیوں اور مصنوعی قیادت کبھی بھی عام لوگوں کے دکھوں کا مداوا نہیں کرسکتی، انھوں نے نئے شامل ہونے تمام دوستوں کو مبارکبادی دی اور کہا کہ پارٹی ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہوگی اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے ممبر نظام الدین رند۔ضلعی جنرل سیکریڑی کامریڈ محمد سلیم بلوچ ،خورشید رند۔محمد بخش لاسی ، واجہ عبدالغنی رند۔ محمدامین رونجہ ، رحمت اللہ خاصخیلی۔ محمد یوسف درانی۔ مہر اللہ برفت عبدالغفور ، عبد الستار ،عبدالغنی، شوکت علی ،سجاد علی ،ریاض علی، محمد شریف، نصراللہ، ساجد نذیر احمد ،اسد اللہ محمود صابر شاکر اقبال محمد حسین موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں