اوتھل ،پو لیس کی کارروائی ،موٹر سائیکل لفٹر کو دو گھنٹے کے اندر دھرلیا

منگل 9 اپریل 2024 18:17

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ وسی آئی اے انچارج محمد ہاشم رونجھو کی مشترکہ کارروائی، موٹر سائیکل لفٹر کو دو گھنٹے کے اندر دھرلیا، چوری شدہ موٹر سائیکل ہنڈا 125 برآمد، لسبیلہ پولیس کے ترجمان کی پریس رہلیز کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر سی آئی اے اور اوتھل پولیس نے مشترکہ کارروائی میں حصہ لے کر موٹر سائیکل چور عبد الغفار ولد نعمت اللہ سکنہ وڈھ خضدار کو صرف دو گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے سرقہ شدہ موٹر سائیکل CG-125 کو برآمد کرلیا واضح رہے کہ۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل چور نے بڑی مہارت کے ساتھ جمن شاہ چوک اوتھل کے مقام سے موٹر سائیکل کو چوری کرکے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی تھی جبکہ موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ نمبر 21/2024 بجرم 381/A ت پ برخلاف نامعلوم ملزم سید آصف علی شاہ سکنہ کمبہار محلہ اوتھل کی مدعیت میں تھانہ اوتھل میں درج رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔اوتھل پولیس نے گرفتار ملزم مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں