لسبیلہ پرنسز آف ہوپ کےمقام پر گوادر ٹو کراچی ساحلی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا،اے ڈی سی لسبیلہ

پیر 15 اپریل 2024 13:09

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل لسبیلہ سیدیاسین نے اختر نے کہا کہ لسبیلہ پرنسز آف ہوپ کےمقام پر گوادر ٹو کراچی ساحلی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا۔ ا ے پی پی نیوز حب سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات سیلابی ریلے اور غیر معمولی بارشوں سے گوادر ساحلی شاہراہ کا مواصلاتی رابطہ ملک بھر سے کٹ گیا تھا ۔

لسبیلہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹرییش کی بروقت کاوشوں اور اقدامات اور این ایچ اے حکام سے رابطوں کی بدولت متبادل راستہ بحال کیا گیا ہے۔ لسبیلہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے۔ متعلقہ تمام محکمے اور مشینریاں الرٹ رکھی گئ ہیں ضلع لسبیلہ کے مضافاتی ایریا میں جاری بارشوں کی صورتحال کو مانیٹرکیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ سید یاسین اختر نے مزید کہا کہ لسبیلہ بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ لسبیلہ سمیت تمام محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے لسبیلہ میں خود مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں ۔عوام الناس سے اپیل ہے ہیکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں کنٹرول روم کے ٹیلی فون نمبر 610251 0853 پر اطلاح دیں۔ ضلع لسبیلہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے گوادر ٹو کراچی روٹ پر مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ضلع لسبیلہ محکمہ موسمیات نے غیر معمولی بارشوں کی پیشین گوئی کی ہے ۔لسبیلہ کے مضافات میں جاری بارشوں سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے عوام الناس کسی بھی جانی مالی نقصان سے بچنے کیلئے محتاط رہیں۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں