مکران کوسٹل ہائی وے رسملان کے قریب مسافر کوچز میں تصادم ،17سے زائد افراد زخمی

پیر 15 اپریل 2024 20:18

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) مکران کوسٹل ہائی وے رسملان کے قریب مسافر کوچز میں تصادم جس کے نتیجے میں 17سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر رسملان کے قریب دو مسافر کوچز کے تصادم کے نتیجے میں 17 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی اسٹیشن کوآرڈینیٹر لسبیلہ ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز ریسکیو 1122 لیاری، پھور اور رسملان کی 3 ایمبولنسز بمعہ میڈیکل ٹیم موقع پہنچ گئیں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا شدید زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کراچی ریفر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں