مقامی لوگوں کو لسبیلہ کی تقسیم کے نقصانات سے حوالے سے آگہی فراہم کی جائے ،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان

جمعرات 9 جون 2022 22:31

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2022ء) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ مقامی لوگوں کو لسبیلہ کی تقسیم کے نقصانات سے حوالے سے آگہی فراہم کی جائے ،صرف احتجاج نہیں بلکہ ایک منظم لائحہ عمل کے تحت ضلع کی تقسیم کا فیصلہ واپس لینے پر صوبائی حکومت کو مجبور کیا جائے گا، لسبیلہ کے عوام کی خواہشات کے خلاف برسر پیکار قوتوں کا ہر صورت محاسبہ کیا جائے گا ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے مخالفین کی جانب سے لسبیلہ کی تقسیم جیسا بیوقوفانہ فیصلہ چنگاری کو ہوا دینے کے مترادف ہوگا۔

جمعرات کو جام کمال خان عالیانی کی جانب سے ضلع لسبیلہ کی تقسیم کرنے کے فیصلے پر ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلہ،حب دریجی کے تمام یونین کونسلز کے لوگ ایک ترتیب بنائیں علاقے کے عہدیداران تمام تحصیلوں میں اجلاس منعقد کرکے مقامی لوگوں کو لسبیلہ کی تقسیم کے نقصانات سے حوالے سے آگہی فراہم کی جائے ،انہوں نے کہا ہے کہ صرف احتجاج نہیں بلکہ ایک منظم لائحہ عمل کے تحت ضلع کی تقسیم کا فیصلہ واپس لینے پر صوبائی حکومت کو مجبور کیا جائے گا لسبیلہ کی عوام کی خواہشات کے خلاف برسر پیکار قوتوں کا ہر صورت محاسبہ کیا جائے گا ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے مخالفین کی جانب سے لسبیلہ کی تقسیم جیسا بیوقوفانہ فیصلہ چنگاری کو ہوا دینے کے برابر ہوگا۔

(جاری ہے)

جام کمال خان نے کہا کہ لسبیلہ کے لوگ کئی دہائیوں سے آپس میں شیر و شکر کی طرح رہ رہے ہیںاور ان کی آپس میں رشتہ داریاں ہیں لیکن کچھ عناصر ان کو تقسیم کرکے اپنی خواہشات کی تکمیل چاہتے ہیں۔ لیکن لسبیلہ کی اکثریت حب کو ضلع بنانے کے حق میں نہیں ہے۔حب،دریجی،وندر، اوتھل،بیلہ،لاکھڑا، کنراج ایک گلدستے کی مانند ہیں وہ نہیں چاہیں گے کہ یہ گلدستہ ٹوٹ جائے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں