آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ طور پر الیکشن لڑیں گے، دور رس نتائج نکلیں گے اور مشترکہ الیکشن لڑنے کے لسبیلہ کی تاریخ میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے،حاجی محمد ابراہیم

بدھ 29 جون 2022 00:07

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بھوتانی گروپ، پیپلز پارٹی، بی این پی، حسن جاموٹ گروپ اور نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کی اتحاد کے سلسلے میں دوسرا اجلاس سرکٹ ہاؤس اوتھل میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام سیاسی پارٹیوں نے اتقاق کرتے ہوئے بلدیات انتخابات میں ایک ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا اس موقع پر بھوتانی گروپ کے حاجی محمد ابراہیم دودا، پاکستان پیپلز پارٹی کے نصراللہ رونجھو، ممتاز سیاسی قبائلی شخصیت وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ بی این پی مینگل کے جہانزیب قاسم رونجھو، نیشنل پارٹی کے عبدالواحد بلوچ ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ طور پر الیکشن لڑیں گے،جس کے دور رس نتائج نکلیں گے اور مشترکہ الیکشن لڑنے کے لسبیلہ کی تاریخ میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلا اجلاس بیلہ میں ہوا تھا جو صرف مشاورتی تھا جبکہ آج یہ فائنل ہوگیا ہے اب بروز ہفتے کو ذمہ داران کینیڈٹ کے نام فائنل کریں گے جبکہ ہمارا رابطہ جمعیت سے بھی ہے وہ بھی ہمارے اتحادی ہیں پہلے اجلاس میں جمعیت نے شرکت کی تھی لیکن وہ اب اپنے ضلعی قائدین سے مشاورت کرکے وہ ہمارے اتحاد کا حصہ بنیں گیاور اس اتحاد کو مذید وسعت دیں گے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو شکست فاش ہوگی اور پورے لسبیلہ سے کلین سوپ کریں گے متحدہ الانس کا انتخابی نشان بھی ایک ہی ہوگا وہ نشان آئندہ اجلاس میں فائنل کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد پورے لسبیلہ کی بقاء و سالمیت،ترقی و تعمیر کیلئے ہے اور اس اتحاد کو ہم مستقبل میں بھی لے کر جائیں گے جبکہ اس اتحاد کے نتائج مستقبل میں بھی اچھے نظرآئیں گے اسی اتحاد کے پلیٹ فارم سے لسبیلہ میں خوشحالی اور ترقی کا دور شروع ہوگا اس موقع پر معروف قبائلی شخصیت سردار اختر جان انگاریہ، ڈاکٹر محمد خان شیخ، پیر رحیم شاہ جیلانی، حاجی قادر بخش خاصخیلی، پیر عبدالجید شاہ جیلانی، پیر عارب شاہ جیلانی پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر ضلعی رہنما مولابخش خاصخیلی،جمیل جاذب چنہ ،نیشنل پارٹی تحصیل اوتھل کے صدر محمد رمضان شاہین، مسلم ن کے صوبہ سندھ کے نائب محمد موسیٰ جاموٹ، حبیب اللہ جاموٹ، محمد یوسف جاموٹ ودیگر کثیرتعداد میں متحدہ الانس کے لوگ موجود تھے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں