لسبیلہ کے قیمتی جنگلات کی کٹائی بغیر روک ٹوک جاری،بیلہ سے اوتھل ٹمبر مافیا نے اپنے پنجے گاڑھ دیئے

ہفتہ 2 جولائی 2022 21:34

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2022ء) لسبیلہ کے قیمتی جنگلات کی کٹائی بغیر روک ٹوک جاری۔بیلہ سے اوتھل ٹمبر مافیا نے اپنے پنجے گاڑھ دیئے،محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے لسبیلہ کے جنگلات کو تباہ کیا جارہا ہے۔حکومت ایک جانب گرین پاکستان کے تحت لسبیلہ میں کروڑوں خرچ کرکے پودے لگانے کے پروجیکٹ لارہی ہے تو دوسری جانب محکمہ جنگلات لسبیلہ نے ضلع میں جنگلات کی کٹائی کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق لسبیلہ کے شہریوں اوتھل بیلہ اور اسکے مصافافی علاقوں میں کیکر سمیت دیگر قیمتی درختوں کی کٹائی عروج پر،آئے روز درجنوں دس ویلر گاڑیاں ان قیمتی درختوں سے لوڈ ہوکر کراچی کی جانب رواں دواں دکھائی دیتی ہیں،لسبیلہ کے جنگلات کو مولی اور گاجر کی طرح دردناک طریقے سے کاٹ کر مکمل صفایا کیا جارہا ہے،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان لکڑیوں سے لوڈ ٹرکوں سے محکمہ جنگلات فی گاڑی 25 سے 20 ہزار رشوت کے عوض لیکر پھر انہیں آگے جانے کی اجازت دیتا ہے،لسبیلہ کی عوام کو اب خود اس قیمتی جنگلات کی کٹائی کو روکنے کیلئے عملی کردار ادا کرنا ہوگا اگر ایسا نہ کیا گیا تو لسبیلہ کے جنگلات کو ختم ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں