حب تھانہ ساکران پولیس کی کاررو ائیاں ، چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد جبکہ 4 ملزمان گرفتار

جمعرات 21 مارچ 2024 19:29

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) حب پولیس تھانہ ساکران ایس ایچ او محمد جان ساسولی اپنے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروئیاں کرتے ہوئے کراچی کے مختلف ایریا سے چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کرلی ہے جبکہ 4 ملزمان گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق، ایس ایچ او ساکران پولیس تھانہ محمد جان کے مطابق کراچی کے انڈسٹریل ایریا نذد سپر ہائی وے سے چوری شدہ ہنڈا CG125 رجسٹر نمبر 8182 برآمد دو ملزمان گرفتار جس میں محمد امین ولد ابوبکر 2 عادل ولد سرور، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ دوسری کارروائی میں موٹر سائیکل ہنڈا 125 رجسٹر نمبر KPY/8720 برآمد کرلی ملزم محمد عثمان ولد عطاءاللّٰه کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ تیسری کارروائی میں موٹر سائیکل سوزوکی 110 چیسز نمبر 115561 برآمد کرلی ہے ملزم ندیم ولد ولی محمد قوم لانگو عثمان ٹکری گوٹھ ساکران کے خلاف درج کرلیا اور مزید تحقیقات پولیس نے شروع کردی ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں