حب ساکران سی آئی اے پولیس کی کارروائی ، اشتہاری ملزم گرفتار

منگل 2 اپریل 2024 17:12

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) حب ساکران سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق، ڈسٹرکٹ حب ایس ایس پی منظور بلیدی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سی آئی اے حب سرکل عارف بلوچ کی زیر نگرانی انچارج سی آئی اے ساکران انسپکٹر ملک عبدالجبار رونجھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک اشتہاری ملزم صادق ولد عبدالواحد کو گرفتار کرلیا جو کہ ساکران پولیس کو مطلوب تھا ۔

(جاری ہے)

سی آئی اے ساکران کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ،جرائم پیشہ افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں