حب شہری پریشانی سے بچنے کے لیے گھر سے نکلتے وقت موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کے کاغذات اپنے ہمراہ رکھیں، ڈی ایس پی حب س

بدھ 3 اپریل 2024 13:02

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) سی آئی اے حب کی طرف سے مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے کاغذات چیک کئے گئے۔

(جاری ہے)

محمد عارف بلوچ ڈی ایس پی سی آئی اے ڈسٹرکٹ حب نے اے پی پی نیوز کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مشکوک افراد کی تلاشی شہر میں امن و امان کی بحالی کے لئے سرپرائز اسنیپ چیکنگ جاری رہے گی ، ایس ایس پی حب منظور احمد بلیدی کی ہدایات پر ڈی ایس پی سی آئی اے محمد عارف بلوچ کی سربراہی میں سی آئی اے حب کی جانب سے شاپنگ سینٹرزکا دوراہ رند مارکیٹلاسی روڈ محمود آباد روڈ الہ آباد گراؤنڈ و دیگر مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ بلاک ریڈ لگا کر آنے جانے والی مشکوک موٹر سائیکلوں گاڑیوں و مشکوک اشخاص کی چیکنگ کی گئی شہری پریشانی سے بچنے کے لیے گھر سے نکلتے وقت موٹر سائیکلوں وگاڑیوں کے کاغذات اپنے ہمراہ رکھیں۔

سی آئی اے حب کے امن و امان کی بحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی امن و امان کی بحالی کے لئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں بھی جاری رہیں گی۔\378

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں