اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری

پیر 29 اپریل 2024 23:13

اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کے لیے کوئی پیغام نہیں۔ایک ٹی وی پروگرام کے دوران لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کے لیے کوئی پیغام نہیں، ہماری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی دوڑ نہیں لگی ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کابینہ اور بیانیے سے متعلق ہر فیصلے کی منظوری نواز شریف دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، کابینہ ڈویڑن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرری فوری طور پر ہوگی۔اسحاق ڈار ملک کے دوسرے ڈپٹی وزیراعظم ہیں، ان سے قبل چوہدری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ڈپٹی وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں