اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
حکومت میں موجود جماعتوں کے سینئر لوگ مینڈیٹ پر سوال اٹھا رہے ہیں، ہم نے سودے کیے اور جمہوریت بیچ دی، سربراہ جے یو آئی آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر لڑیں گے ، ملک کو اس غلامی سے نجات دلائیں گے، ہم پر یا توعالمی قوتیں حکومت کر رہی ہیں یا پھر اسٹیبلشمنٹ حکومت کررہی ہے، یہ نظام ہمیں قبول نہیں، اسمبلی میں خطاب
پیر 29 اپریل 2024 23:13
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حلف برداری کے بعد میں پہلی مرتبہ ایوان میں آیا ہوں، جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے، میں اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں، اس ملک کی آزادی میں نہ بیوروکریسی اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہے۔
انہوںنے کہاکہ کیا یہ عوامی پارلیمنٹ ہے یا اسٹیبلشمنٹ کی ترتیب دی ہوئی پارلیمنٹ ہے ماضی میں ایک صدر نے 5 وزیراعظم تبدیل کیے، بڑی مشکل سے پارلیمانی جمہوریت پر اتفاق ہوا اور لوگوں کو ووٹ کا حق ملا۔مولانا فضل الرحمن نے سوال اٹھایا کہ قائد اعظم کا پاکستان آج کہاں ہے تاریخ کسی کو معاف نہیں کرے گی، اسٹیبلشمنٹ جو نتائج دے، اس پر کب تک سمجھوتے کرتے رہیں گے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سیاستدان معلومات کی بنیاد پر بات کرتا ہے، ہماری معلومات یہ ہیں اس بار اسمبلی بیچی گئی اور خریدی گئی، جیتنے والے بھی پریشان اور ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے اپنے ہی منڈیٹ پر اعتراض اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس لیے کمزور ہیں کیونکہ ہم نے جمہوریت بیچی، ہمیں الیکشن میں نکلنے ہی نہیں دیا گیا، ہم یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ پاکستان ایک غیر محفوظ ریاست ہے، کیا آپ لاہور کے نتائج سے مطمئن ہیں ۔مولانا فضل الرحمن نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے استفسار کیا کہ کیا آپ مطمئن ہیں، ایاز صادق نے جواب دیا میں مطمئن ہوں، جس پر سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اللہ آپ کو مطمئن رکھے۔انہوں نے کہا کہ میں آج بھی ہمدردری کی بنیاد پر میاں نواز شریف، شہباز شریف اور برخوردار بلاول بھٹو سے یہ کہتا ہوں کہ آپ عوام کے لوگ ہیں، چلیں اکھٹیں عوام میں جاتے ہیں، چھوڑو اس اقتدار کو، آئیں، ادھر بیٹھیں، اور اگر واقعی اکثریتی جماعت پی ٹی آئی ہے تو دے دو ان کو حکومت، لیکن شاید میری بات احمقوں والی سی لگ رہی ہو گی کہ کیا کہہ رہا ہوں، آج بھی وقت ہے سنبھلنے کالیکن ہم سنبھلنے کے لیے تیار نہیں ہیں، ہم نوکری کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے عزم کر رکھا ہے کہ اس غلامی کے خلاف جنگ لڑیں گے، میدان عمل میں آکر جنگ لڑیں گے ، عوام میں جا کر لڑیں گے، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر لڑیں گے اور ملک کو اس غلامی سے نجات دلائیں گے، ہم پر یا توعالمی قوتیں حکومت کر رہی ہیں یا پھر اسٹیبلشمنٹ حکومت کر رہی ہے، یہ نظام ہمیں قبول نہیں ہے، ہماری پوزیشن اس حوالے سے واضح ہے، اس لیے ہمارا پیغام ہر سطح پر چلا جانا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
باقی مقدمات میں لائیو کوریج چل رہی ہے تو یہاں کون سی رکاوٹ آگئی؟
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کی زیرصدارت اہم اجلاس، بلوچستان میں اقتصادی ترقی اور علاقائی ترقی ..
ملک کو مسلح افواج نے متحد رکھا ہوا ہے، مل بیٹھ کر افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات حل کئے جانے چاہئیں، سید ..
آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات
پی ٹی اے کا پاکستان میں 6 گیگا ہرٹز بینڈ کے آن لائسنسڈ آر ایل اے این آپریشنز (وائی فائی 6 ای) کا افتتاح
پی آر ایس کے موضوع پر سیٹرک کا تین روزہ اجلاس کامیابی سے اختتام پذیر
مجھے خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کی ایک جھلک سے سارا سسٹم خوفزدہ ہے
ملک میں جب بھی بہتری اوراستحکام آنے لگتا ہے کوئی نہ کوئی بحران پیدا کر دیا جاتا ہے، عون چوہدری
ججز خط سے واضح ہوگیا کہ عدلیہ دباؤ برداشت کرنے کو تیار نہیں
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام کی گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ بلڈنگ اسلام آباد منصوبے ..
وزیراعظم محمدشہباز شریف کی ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیاایڈیٹرزاینڈ نیوزڈائریکٹرز کے انتخابات میں ..
پاک چین دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ، مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں چین کوپاکستان ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول عمربلاک میں اسٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن کا انعقاد
-
باقی مقدمات میں لائیو کوریج چل رہی ہے تو یہاں کون سی رکاوٹ آگئی؟
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس
-
کپتان کی ایک جھلک پر مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، حلیم عادل شیخ
-
مجھے خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کی ایک جھلک سے سارا سسٹم خوفزدہ ہے
-
ججز خط سے واضح ہوگیا کہ عدلیہ دباؤ برداشت کرنے کو تیار نہیں
-
حکومت کارواں سال نومبر دسمبر میں لاہور اور دیگر شہروں میں الیکٹرک اور ہائبرڈ بسیں چلانے کااعلان
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بھاری اضافہ ہو گیا
-
دبئی لیکس میں آنے والی میری اہلیہ کی پراپرٹی 2017سے تھی ،پچھلے سال بیچ کر دوسری لی، برطانیہ میں بھی جائیدادیں ہیں‘ محسن نقوی
-
خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخلے پرپابندی عائد
-
اللہ کا فضل دیکھو دو مہینے کے اندر روٹی کی قیمت 20 سے کم ہوکر 15 روپے پر آگئی ہے
-
دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بیوی بچوں کی 3 ماہ میں مالی معاونت کی جائے گی