لسبیلہ اسپورٹس ویک کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

جمعہ 8 مارچ 2024 22:54

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) لسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں گولڈن ویک کا اغاز کر دیا گیا۔اسپورٹس ویک کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ڈائریکٹریٹ اف اسپورٹس اور ڈائریکٹریٹ اف اسٹوڈنٹ افیئرز کے اشتراک سے فیکلٹی اف منیجمنٹ اینڈ سوشل سائنسز (بزنس کونسل) کے زیر اہتمام فوڈ گالا کا انعقاد بھی کیا گیا۔

جس میں مختلف ارگنائزیشنز سمیت طلبا و طالبات نے اشیائیخردنوش،کتابیں، فن مصوری،کیمل ائسکریم سمیت دیگر اشیاء کے اسٹالز لگائے۔ اس تقریب کا مقصد طلباء کو غیر نصابی سرگرمیوں اور مصنوعات کی ترقی میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرنا تھا تاکہ ان کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے اور طلباء کو اپنی انفرادی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکی. فوڈ گالا میں یونیورسٹی،لوامز انٹر کالج،لوامز پبلک اسکول سمیت اوتھل اور بیلا کے مختلف اسکولز سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شرکا نے مختلف اسٹالز سے خریدداری کی اور لذیذ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے اسپورٹس کمپلکس کے احاطے میں سجائے گئے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ پڑھائی کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہے اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے طلبا و طالبات کے ٹیلنٹ ابھر کر اشکار ہو جاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گولڈن ویک میں انڈور اور اؤٹ ڈور گیم و دیگر سرگرمیوں میں مزید بہتری لائی جائیگی۔پروگرام میں مختلف اسکول سے تعلق رکھنے والے بچوں نے ٹیبلو اور ملی نغمہ بھی پیش کیا

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں