پولیس لائن لیہ میںجاری کمرشل کورس LTVلائسنس اختتام پذیر

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:15

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) پولیس لائن لیہ میںٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ڈرائیونگ سکول میں جاری کمرشل کورس LTVلائسنس اختتام پذیر ہو نے پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں انسپکٹر ٹریفک اللہ بخش نے کامیاب ہونے والے شرکاء میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر ٹریفک نے شرکاء سے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈرائیونگ آپ کی چھوٹی سی غلطی کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے ، حادثات سے بچائو کیلئے ڈرائیونگ کی باقاعدہ تربیت حاصل کرنا ضروری ہے ،تقریب میں انچارج سکول ناظم عباس ،زنیرہ کنول اے ایس آئی ،محمد یعقوب کمپیوٹر آپریٹر بھی موجود تھے ۔تقریب کے اختتام پر شرکاء کی تواضع کا بھی اہتما م کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں