ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اور سول جج کا ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا دورہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:02

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمدعاشق چغتائی اور سول جج افضل بیگ نے ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا دورہ کیا ۔جس کے دوران ججز صاحبان نے اندرون جیل ہسپتال ،کچن اسیران،نو عمر وارڈاور جیل میں قائم سکول کامعائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے صفائی و ستھرائی و سکیورٹی کے انتظامات کو بھی چیک اور تسلی بخش قرار دیا۔دوران معائنہ انہوں نے معمولی جرائم میں ملو ث تین حوالاتیان کی رہائی کا حکم دیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل محمد فیروز کلیار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رسول بخش کلاچی نے جیل انتظامات ،قیدیوں کی تعداد اور سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں